ستارے اور 2017 آپ کیلے کیسا رھے گا
آپ کیلے کیسا رھے گا
ستارے اور 2017
برج حمل تا حوت
آسٹرو ھیلر
فون اور واٹس ایپ نمبر 03435203830
جیسا کہ آپ سب جانتے ھیں کہ نیا سال 2017 طلوع ھونے کو ھے بہت سے دوست یہ سوال کرتے ھیں کہ ھمارا یہ سال کیسا گزرے گا اس لیے آپ کی فرمایش پر فردا فردا تمام برجوں کا احوال درج کر رھا ھوں آج برج حمل کا ذکر کرو گا
حمل Aries
حمل والے جلد باز اور دلیر ھوتا ھے یہ ابتدا سال جنوری میں پریشانی کا شکارنظر آتے ھیں صحت کی خرابی اور جادو سحر کا حملہ بھی ھو سکتا ھے فروری میں ھمت حوصلہ بڑے گا معاشرے میں عزت و وقار میں آضافہ ھو گا غیر شادی شدہ افراد کی شادی کا اس سال اکتوبر تک ھونے کا چانس ھے شادی شدہ افراد کو بیوی سے خوشی ملے گی شراکتی کاروبار میں بہت فایدہ ھو گا بیوی کے نام پر لاٹری کا ٹکٹ لینا بھی فایدہ مند ھو گا مالی معملات مارچ تا 3جون پریشان کن ھو سکتے ھیں اسی دوران اپنی صحت کا بھی خاص خیال رکھیں بیرون ملک سفر اس سال فایدہ نہ دے گا 20 دسمبر کے بعد کریں پھر مفید ھو گا اپ ایک سماجی آدمی ھیں مگر جون تا جولایی اس حوالے سے آپ کیلے مفید نہیں ھیں مجموعی طور پر یہ آپ کیلے اچھا سال ثابت ھو گا 5 ستمبر تا 22 اکتوبر صحت اور جاب کے حوالے سے ایک اچھا وقت ھو گا اب میں آپ کیلے تعویز فتح نامہ براے حمل پیش کر رھا ھوں اسکو مریخ کے کسی سعد ٹایم پر تیار کر کے اپنے پاس رکھنے سے آپ کے لیۓ فتح نامہ کا کام دے گا یہ مرد اور عورتوں کیلے الگ الگ بنتے ھیں
صدقہ
حمل والوں کیلے عمومی مساییل کے حل کیلے بروز منگل 900 گرام کا صدقہ بہت مفید ھے اسکے علاوہ خاص صدقات بھی ھوتے ھیں جو کہ ھر بندے کیلے علیحدہ ھوتے ھیں وہ ذاتی طورپر رابطہ کرنے پر ھی ممکن ھے مثلا حمل والوں کی مالی پریشانی کیلے 3 کلو دالچنا کا صدقہ بروز جمعرات کرنا بڑا فایدہ دیتا ھے ایسے ھی اور صدقات ھوتے ھیں
ثور Tourus
وہ لوگ جنکا نام کا پہلا حرف ب و ھے یا جنکی تاریخ پیدایش 23 اپریل سے 21 میی ھے انکا برج ثور ھے
برج ثور والے ثابت قدم محنتی اور ضدی ھوتے ھیں 2017 آپ کے لیے ملے جلے رجحنات رکھتا ھے اس سال بہن بھایی چھوٹے سفر پڑوسی صحت ملازمت ظاھری دشمنی خاص اھمیت کے حامل ھوں گے یکم سے 20 جنوری کے دوران اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اس سال جنکی شادی نہیں ھویی انکی منگنی طے پانے کا امکان ھےجنوری میں بچوں کے معاملات تکلیف دہ ھوں گے طالب علموں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ھے فروری میں بیوی کی طرف سے خوشی اور شراکتی کاموں میں فایدہ کا امکان ھے مارچ میں اپنی گفتگو کا خاص خیال رکھیں نہیں تو کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ھے کسی کی باتوں پر تحقیق کیے بغیر اعتبار نہ کریں26 فروری تا 15 مارچ مالی احتیاط کی ضرورت ھے ورنہ نقصان ھو سکتا ھے 4 جون تا 20 جولایی ھمساے اور بہن بھایوں سے اختلاف جنم لے سکتے ھیں اس دوران سفر بھی محتاط ھو کر کریں اس سال شراکتی کاروبار کرنے والوں کا کاروبار خوب پھلے پھولے گا اگر آپ جاب کی تلاش میں ھیں تو مل جاے گی ملازمت پیشہ افراد کو ترقی ملے گی 7تا 21 جون مالی حوالے سے سال کا بہترین وقت ھو گا اکتوبر کے بعد غیر شادی شدہ افراد کی شادی ھو جاے گی جولایی میں سماجی معملات بہن بھاییوں کی طرف سے خوشی ملنے کا امکان ھے سال کے پہلے 9 مہیے سخت ثابت ھوں گے آخری 3 مہیینوں میں خوشیاں کامیابی اور ترقی ملے گی اب میں آپ کیلے تعویز ٖفتحنامہ براے برج ثور پیش کر رھا ھوں اسکو زھرہ کے کسی سعد ٹایم میں بنا کر رکھنے سے زندگی خوشیاں راحتیں اور کامیابیاں ملے گی یہ مرد اور عورتوں کیلے الگ الگ بنتا ھے
صدقہ
برج ثور والوں کیلے عمومی مساییل کیلے صدقہ 600 گرام چاول نہر یا دریا میں پھینکنا بہتر ھے اسکے علاوہ ھر بندے کے خاص صدقات بھی ھوتے ھیں جو کہ آپ کے زایچہ کی تحقیق کر کے بتاے جاتے ھیں مثلا برج ثور کی اگر صحت خراب ھو تو بدھ کے روز سبز چارہ جانوروں کو ڈالنا مفید ھوتا ھے ایسے ھی اور صدقات ھوتے ھیں
جوزا jemnie
وہ لوگ جنکا نام کا پہلا حرف ک ق ھے یا انکی تاریخ پیدایش 22 میی سے 23 جون ھے انکا برج جوزا ھے
جوزا والے چلبلے ھر فن مولا اور ایک جگہ پر ٹک نہ بیٹھنے والے ھوتے ھیں 2017 آپ کی زندگی کا 1 آچھا سال ثابت ھو گا اس سال محبت بچے تعلیم اپنا گھر اور بیوی سے تعلقات اھم ھوں گے جنوری میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اگر آپ غیر شادی شدہ ھیں تو اس سال اکتوبر تک منگنی طے پا سکتی ھے مگر اس سال شادی کرنے سے گریز کریں شادی شدہ افراد کو پورا سال ازدواجی معملات میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ھے یا شریک حیات کے عزیزوں سے تکلیف پہنچ سکتی ھے اگر شراکتی کاروبار ھے تو آپ کا پارٹنر دھوکہ دے سکتا ھے محتاط رھیں اس سال بچوں کی طرف سے خوشیاں ملے گی طالب علم ھیں تو شاندار نمبروں سے کامیابی مل سکتی ھے اگر آپ کا کویی محبوب روٹھا ھوا ھے تو وہ مان جاے گا اکتوبر کے بعد ملازمت پیشہ افراد کی ترقی کا امکان ھے یا آپ بے روزگار ھیں ھیں تو ملازمت مل سکتی ھے مالی معاملات اس سال بہت اچھے رھیں گے مگر قرض کے لین دیں سے بچیں جنوری میں بہن بھاییوں سے تعلقات کشیدہ ھو سکتے ھیں مگر مالی معملات میں 15 کے بعد کویی خوشی ملنے کا امکان ھے جولایی کا مہینہ آپ کیلے بہت اھم ھو گا اس ماہ آپ کا کویی رکا ھوا کام ھو سکتا ھے کویی دیرینہ خواھش پوری ھو سکتی ھے مگر اس سال وراثتی معاملات آپ کو پریشان رکھیں گے عدالتی معاملات میں محتاط رھیں اب میں آپ کیلے تعویز براے فتحنامہ مرد اور عورتون کیلے الگ الگ پیش کرتا ھوں اس کو عطارد کے سعد ٹایم میں تیار کیا جاے آپ کی پریشانیاں اور تکالیف دور کرنے کا باعث بنے گا
صدقہ
اس سال آپ کیلے بروز ھفتہ 800 گرام گوشت کا صدقہ دوپہر 12 سے 1 کے درمیان قبرستان میں پھینکنا بہت مفید ھے اس کے علاوہ خاص صدقات کیلے آپ ذاتی طور پر رابطہ کر سکتے ھیں
برج سرطان ستارہ قمر5 canser
نام کا پہلا حرف ہ ح 22 جون تا 23 جولایی
سرطان والے حساس محبت کرنے والے اور جلد متاثر ھو جانے والے ھوتے ھیں 2017 آپ کیلے ملے جلے اثرات کا حامل ھو گا اس سال صحت متاثر ھونے کا خدشہ ھے کویی جادو سحر کا حملہ بھی ھو سکتا ھے 6 فروری تا 9 جون 2 ستمبر تا 18 اکتوبر اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں سال کے پہلے 4 ماہ سماجی حوالے سے بھی مشکل ھوں گے کویی تہمت لگ سکتی ھے جنوری میں کاروباری معاملات سست روی کا شکار رھیں گے آپ نے محسوس کیا ھو گا ھر سال اپریل کا مہینہ آپ کیلے مالی خوشی کا باعث ھوتا ھے اگر آپ کویی نیا کام شروع کرنا چاھتے ھیں تو اپریل میں کریں شروع سال تا اکتوبر خاندانی معاملات میں آپ کے حق میں ھو گا وراثتی معاملات آپ کے حق میں ھوں گے والدہ کی طرف سے خوشی ملے گی اگر بیرون ملک سفر کی خواہش ھے تو اس وقت پوری ھو سکتی ھے اکتوبر تا دسمبر اولاد کی خوشی ملے گی طالب علموں کا رزلٹ اس وقت آیا تو خوشی کا باعث ھو گا ملازم پیشہ افراد کیلے یہ سال سخت ثابت ھوگا اپنے افسران سے بنا کر رکھیں اور اس سال مقدمہ بازی سے بھی گریز کریں فیصلہ آپ کے خلاف ھو سکتا ھے
اب میں آپ کیلے تعویز فتحنامہ براے برج سرطان پیش کر رھا ھوں اسکو شرف قمر میں بنا کر استعمال کریں اسکو پاس رکھنے سے زندگی میں خوشاٰں اور راحتیں ملے گی یہ مرد اور عورت کیلے الگ الگ ھوتا ھے
صدقہ
برج سرطان والوں کیلے عمومی مساییل کے لیے سوموار کو چاول اور چینی 2 کلو مکس کر کے قبرستان میں پھینکیں خاص صدقہ کیلے اپنا زایچہ کی تحقیق کرواکر معلوم کیا جاسکتا ھے
برج اسد leo
ستارہ شمس نام کا پہلا حرف م 22جولایی تا 23اگست
اسد والے دلیر محنتی اور جلد غصہ میں آنے والے ھوتے ھیں2017 آپ کیلے 1 درمیانہ سال ھو گا اس سال بہن بھایی عزیز واقارب اندرون ملک سفر اولاد امتحان محبوب آپ کیلے اھم ھوں گے اس سال آپ کی صحت کافی اچھی رھے گی مگر مگر اپریل تا اگست محتاط رھیں کویی بد پرھیزی آپ کیلے نقصان دہ ثابت ھو گی 3 فروری تا 9 جون آپ کو سماجی حوالے سے پریشان کر سکتے ھیں اس دوران گھر والوں سے کویی جھگڑا ھو سکتا ھے7 جس سے آپ کے سماجی رتبہ میں کمی آسکتی ھے اس سال شادی یا منگنی سوچ سمجھ کر کریں آپ کا محبوب روٹھ سکتا ھے اس سال آپ کو کافی سفر کے مواقع ملیں گے ھو سکتا ھے بیرون ملک کا سفر بھی ھو جاے شادی شدہ افراد 6 اپریل تا 26 اگست اگر کویی جھگڑا ھوا تو لمبا عرصہ منانے میں لگے گا محتاط رھیں اس سال مالی حالات نارمل رھیں گے مگر میی کا مہینہ پریشان کن ھو سکتا ھے اس ماہ کویی نیا کاروباری معاہدہ نہ کرین اکتوبر کے بعد وراثتی معاملات مین فایدہ کویی لاٹری بھی لگ سکتی ھے کویی دیرینہ خواھش پوری ھو سکتی ھے ملازم پیشہ افراد کے لیے یہ سال کچھ زیادہ اچھا نہ ھو گا آپ اپنی زندگی تکالیف کو آسانیوں میں بدلنے کیلے اپنا فتحنامہ بنواے
صدقات آپ کیلے عمومی مساییل کیلے گندم 1 کلو اتوار کو صدقہ کرنا مفید ھے خاص صدقہ کیلے ذاتی طور پر رجوع کریں
سنبلہ virgo
ستارہ عطارد نام کا پہلا حرف پ غ 24 اگست تا 23 ستمبر
سنبلہ والے شرمیلے دھیمے مزاج کے اور ناقابل اعتبار ھوتے ھیں 2017 آپ کی زندگی میں 1 ھوا کا جھونکا ثابت ھو گا اس سال پیسہ کمانے کے متعدد مواقع آپ کو میسر آییں گے ان سے فایدہ اٹھانا آپ کا کام ھو گا زندگی مین ایسے مواقع باربار نہیں ملتے اس سال آپ اپنی زندگی کو بہت پر سکون محسوس کریں گےمگر طالب علموں کیلے یہ سال کچھ زیادہ آچھا نہ ھو گا محنت زیادہ کرنا پڑے گی اگر آپ کا کویی افیر چل رھا ھے تو آپ کا محبوب روٹھ سکتا ھے اس سال جنوری میں صحت کا معاملہ تکلیف دہ ھو سکتا ھے باقی مہینے صحت کیلے اچھے ھوں گے اس سال سماجی حوالے سے آپ کو صبر و تحمل اور ضبط سے کام لینا ھو گا ورنہ آپ کی بنی بنایی عزت خراب ھو سکتی ھے کیونکہ پیسہ ھی سب کچھ نہیں ھوتا اس سال اولاد کی طرف سے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ھے اس سال مارچ تا اپریل سفر سے گریز کریں ملازمت پیشہ افراد کو ترقی مل سکتی ھے ان کی محنت رنگ لاے گی اگر آپ کا کویی مقدمہ یا وراثتی لین دین کا کویی مسلہ ھے تو اسکا فیصلہ اس سال آپ کے حق مٰیں ھو گا اب مین آپ کیلے فتحنامہ پیش کر رھا ھوں اس کو عطار کے سعد ٹایم میں بنوا کر اپنے پاس رکھنے سے آپ کو خوشبختی اور کامیابی ملے گی
صدقہ
آپ کے عمومی مساییل کیلےئ دال مونگ ثابت بروز بدھ 500 گرام صدقہ کیا کریں خاص صدقہ کیلے ذاتی طور پر رابطہ کریں
نام کا پہلا حرف رت ط 24 ستمبر تا 23 اکتوبر
پیچھلے کچھ سال آپ نے پریشانی میں گزارے تھے اب آپ کا آچھا وقت اس سال سے شروع ھو رھا ھے اس سال آپ کی کویی دیرینہ خواھش پوری ھو سکتی ھے معاشرے میں عزت و مقام ملے گا تبدیلی اور ترقی آپ کی منتظر ھے اکتوبر کے بعد مالی کامیابیاں ملے گی ملازمت میں ترقی ملے گی کاروبار پھلے پھولے گا اس سال بہن بھایوں سے اختلاف ھو سکتا ھے سفر احتیاط سے کریں وراثتی معاملات میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ھے جنوری میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں فروری تااپریل دوستوں سے اختلاف ھو سکتا ھے محتاط رھیں اگر غیر شادی شدہ ھیں تو اکتوبر تک شادی ھو سکتی ھے میی سے جون تک تحریری معاملات دیکھ بھال کر ساین کریں 5 ستمبر تا 22 اکتوبر اخراجات میں آضافہ ھو گا محتاط رھیں اگست سے ستمبر تک رھایش کی تبدیلی سود مند نہیں اب میں آپ کیلے فتحنامہ پیش کر رھا ھوں اس کو پاس رکھنے سے آپ اپنی زندگی میں کامیابیاں اور ترقیاں دیکھیں گے
صدقہ
آپ کے عمومی مساییل کیلے جمعہ کو 1 کلو چاول کا صدقہ کرنا مفید ھے خاص صدقہ کیلے ذاتی طور پر رجوع کریں
عقرب scorpio
نام کا پہلا حرف ن ذ ظ ض یاوہ 24 اکتوبر تا 23 نومبرتک پیدا ھوے ھیں انکا برج عقرب ھے وہ لوگ جنکے نام کا
آپ پچھلے 6 سال سے ساڑھ ستی کا شکار ھیں یہ آپ کی ساڑھ ستی کا آخری سال ھے اس سال بھی مشکلات ھو گی مگر تھوڑی سی کم اس سال کوی نیا کام شروع کرنے سے گریز کریں اور کسی پر اعتبار مت کریں نہ ھی لالچ میں آے ورنہ نقصان ھو سکتا ھے اگر آپ کا کویی مقدمہ چل رھا ھے تو اس میں آپ کو فتح ھو گی مالی معاملات میں کسی پر اعتبار مت کریں صحت کیلے پہلے 6 ماہ اچھے نہیں ھے کویی جادو سحر کا حملہ بھی ھو سکتا ھے اکتوبر کے بعد آپ اپنی زندگی میں ریلیف دیکھیں گے جنوری تا مارچ سماجی حوالے سے پریشان کن ھے کویی بد مزگی ھو سکتی ھے جھگڑے سے بچیں اس سال ازدواجی اور شراکتی معملات آچھے رھیں گے کویی لاٹری بھی لگ سکتی ھے اپریل میں ملازم پیشہ افراد کی ترقی ھو سکتی ھے مجموع طور پر دسمبر اس سال کا سب سے آچھا مہینہ ثابت ھو گا اب میں آپ کیلے فتحنامہ پیش کر رھا ھوں اس کو پاس رکھنے سے آپ اپنی زندگی میں کامیابیاں اور ترقیاں دیکھیں گے
صدقہ
آپ کیلے عمومی طور پر دال مسور 900 گرام بروز منگل صدقہ کرنا فایدہ مند ھے خاص صدقہ کیلے ذاتی طور پر رجوع کریں
قوس saggitours
جنکے نام کا پہلا حرف ف ھے یا جنکی تاریخ پیدایش 22نومبر سے 23 دسمبر ھے وہ برج قوس ھیں
قوس والے جلد باز اور پھرتیلے ھوتے ھیں 2017 آپ کے لیے ملاجلا ھو گا پچھلے کچھ سالوں سے آپ کی زندگی بہت ڈسٹرب ھے جس کی وجہ ساڑھ ستی ھے اس سال اپنی صحت کا خیال رکھیں ان دیکھے اور ان چاھے مساییل کا سامنا ھو سکتا ھے اپنے دشمنوں سے محتاط رھیں مقدمہ بازی سے گریز کریں بہن بھایوں اور سسرالی عزیزوں سے حالات خراب ھو سکتے ھیں مالی معاملات اتار چڑھاو کا شکار ھوں گے کفایت شعاری کی طرف رجحان ھو گا اور علیحدہ رھنا پسند کریں گے اکتوبر کے بعد مالی معاملات اچھے ھو گے اس سال بیرون ملک سفر کا موقع مل سکتا ھے مارچ تا جون صحت کا خاص خیال رکھیں اگر آپ کا شراکتی کاروبار ھے تو اپنے شراکت دار پر اندھا اعتماد نہ کریں دوست اس سال آپ کے مددگار ثابت ھوں گے کویی دیرینہ خواھش پوری ھونے کا چانس ھے اب میں آپ کیلے فتحنامہ پیش کر رھا ھوں جس کو اپنے پاس رکھنے سے آپ کی ترقی کی راھیں کھل جاییں گی
صدقہ
آپ کیلے عمومی مساییل کیلے 3 کلو دالچنا کا صدقہ جمعرات کو کرنا فایدہ مند ھے خاص صدقہ کیلے ذاتی طور پر رجوع کریں
جدی capricorn
جنکے نام کا پہلا حرف ج خ گ یا جنکی پیدایش 23 دسمبر سے 22 جنوری ھے وہ برج جدی ھے
جدی والے سست اور دھیمے مزاج کے ھوتے ھیں پچھلے سال سے انکی پریشانوں کا اغاز ھوا ھے ان دیکھے اور اچاھی تکالیف آ رھی ھیں اور بنتے کام بگھڑ جاتے ھیں پچھلے سال تو آپ کے ساتھ فراڈ بھی ھوا ھے یہ سال بھی 16 جیسا ھی ھو گا مگرآپ کاروباری ھیں تو آپ کیلے یہ سال مفید ھو گا ملازمت پیشہ کیلے اپنے افسران سے جھگڑا ھو سکتا ھے اولاد کے حوالے سے فروری تا جون مشکل وقت ھے اگر اس سال آپ پراپرٹی خریدنا چاھتے ھیں تو اس سال اپریل بہت موزوں ھے اس سال نیا رشتہ کرنے سے گریز کریں منگنی ٹوتنے کا امکان ھے اور ازدواجی مساییل بھی سر اٹھایں گے جولایی کی ماہ میں خاندان کے اختلافات کی وجہ سے پریشانی کا شکار ھو سکتے ھیں اس سال بچوں کی طرف سے خوشی ملے گی اکتوبر تا دسمبر کویی پرانی خواہش پوری ھو سکتی ھے دوست بھی اس وقت بہت فایدہ مند ھوں گے اور کسی مزھبی مقام کی زیارت یا حج عمرہ وغیرہ کا موقع بھی مل سکتا ھے اب میں آپ کیلے فتحنامہ پیش کر رھا ھوں اس کو بنا کر اپنے پاس رکھنے سے آپ سختیوں سے محفوظ رہ سکتے ھیں اور کامیابیاں حاصل کر سکتے ھیں
صدقہ
ان کیلے عمومی صدقہ کالا چنا 800 گرام بروز ھفتہ فایدہ مند ھے خاص صدقہ کیلے ذاتی طور پر رجوع کریں
Aquarious دلو03435203830
وہ افراد جنکی تاریخ پیدایش 21 جنوری سے 20 فروری ھے یا انکا نام کا پہلا حرف س ش ص یا ث ھے انکا برج دلو ھے
آپ 1 شوشل اور رفاعی انسان ھیں 2017 آپ کی زندگی کا بہت اھم سال ھے اس سال آپ کو بہت سوچ سمجھ کر چلنا ھو گا کیونکہ دسمبر سے آپ کی ساڑھ ستی شروع ھو رھی ھے اس سال کسی پر بھروسہ نہ کریں خاص طور پر اپنے دوستوں پر اعتبار نہ کریں کویی دھوکہ یا فراڈ ھو سکتا اس سال اگر آپ کویی جایداد خریدنا چاھتے ھیں تو وہ بن سکتی ھے ازدواجی حوالے سے اپریل میں خوشی ملے گی مگر اکتوبر اس حوالے سے پریشان کن ھو گا اولاد کی طرف سے خوشی ملے گی کاروبار میں ترقی اور اضافہ ھو گا صحت اس سال دگرگوں رھے گی پرھیز اور ادویات کا خیال رکھیں اس سال اپنا کویی لایحہ عمل بناییں کیونکہ زندگی اچھا سال ھے پھر کچھ سال ایسے نہ ھوں گے فضول خرچی سے بچیں بچت کی عادت ڈالین اپنے کاروبار کو بڑھاییں نیا کام نہ شروع کریں ملازمت پیشہ کی ترقی ھو سکتی ھے ملازمت تبدیل کرنے کا نہ سوچیں اگر بیرون ملک جانا چاھتے ھیں تو اس سال آپ کی یہ خواھش پوری ھو گی مزھب کی طرف لگاو میں اضافہ ھو گا حج عمرہ کا موقع بھی مل سکتا ھے اب میں آپ کیلے فتحنامہ پیش کر رھا ھوں اس کو زحل کے سعد ٹایم میں آپ تیار کر کہ اپنے پاس رکھیں اس سے آپ کے مساییل حل ھو جایں گے اور خوشیاں کامیابیں نصیب ھوں گی
صدقہ
آپ کو اپنے عمومی مساییل کیلے 800 گرام ماش سالم کا صدقہ ھفتہ کے دن کر دیا کریں خاص صدقہ معلوم کرنے کیلے ذاتی طور پر رجوع کریں
Pices حوت
وہ افراد جنکی تاریخ پیدایش 21 فروری سے 22 مارچ ھے یا انکا نام کا پہلا حرف د یا چ ھے انکا برج حوت ھے
آپ 1 حساس اور رومینٹک انسان ھو 2017 آپ کی زندگی کے اچھے سالوں میں سے 1 سال ثابت ھو گا اس سال اکتوبر تک آپ کو مالی ترقی اور خوشبختی ملے گی معاشرے میں عزت ووقار میں آضافہ ھو گا کاروبار ترقی کرے گا ملازمت میں ترقی ملے گی اکتوبر کے بعد کویی دیرینہ خواھش پوری ھو گی کویی انعامی سکیم بھی فایدہ دے سکتی ھے دوست بہت مدد گار ثابت ھوں گے اگر کویی نیا منصوبہ یا کام کا آغاز کرنا چاھتے ھیں تو یہ سال اس کیلے بہت موزوں ھے غیر شادی شدہ افراد کی اس سال شادی ھونے کا چانس ھے شادی شدہ کو اپنی بیوی یا اس کے عزیزوں سے فایدہ ھو گا شراکتی کاربار کیلے یہ سال بہت مبارک ھو گا اکتوبر کے بعد سفر کا موقع ملے گا فروری تا میی کا وقت محتاط ھو کر گزاریں اس میں کسی پر اعتبار نہ کریں فراڈ ھو سکتا ھے بچوں کی طرف سے اس سال کویی بڑی خوشخبری ملے گی بہن بھاییوں سے تعلقات کشیدہ ھو سکتے ھیں مجموعی طور پر یہ بہت اچھا سال ثابت ھوگا اب میں آپ کیلے فتحنامہ پیش کر رھا ھوں اس کو مشتری کے سعد ٹایم میں آپ تیار کر کہ اپنے پاس رکھیں اس سے آپ کے مساییل حل ھو جایں گے اور خوشیاں کامیابیں نصیب ھوں گی
صدقہ
آپ کو اپنے عمومی مساییل کیلے 600 گرام دالچنا کا صدقہ جمعرات کے دن کر دیا کریں خاص صدقہ معلوم کرنے کیلے ذاتی طور پر رجوع کریں
M a kazmi Astro Healer Cell 03065561318 & whats app num 03435203830
No comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.